آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی 

آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو سندھ ہائیکورٹ ...
آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زردار ی کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ۔فریال تالپور ایک ماہ کیلئے برطانیہ جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے فریال تالپور کو 26 لاکھ روپے زر ضمانت کے عوض بیمار بیٹی سے ملنے کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دیدی ہے ، وکیل نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس ریفرنس کے باعث نام ای سی ایل میں شامل کیا گیاہے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل ہے ، تیمارداری کیلئے ایک بار ضمانت جمع کروا کر جانے میں کوئی اعتراض نہیں ۔
عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا ، جسٹس کے کے آغانے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس بینچ میں طویل عرصے سے پیش ہو رہے ہیں ، جانتے ہیں کہ تاخیر برداشت نہیں ۔ عدالت نے حکم نامے کی کاپی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -