وزیر اعظم  عمران خان کو ازبکستان کے صدر کا ٹیلیفون ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم  عمران خان کو ازبکستان کے صدر کا ٹیلیفون ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ ...
وزیر اعظم  عمران خان کو ازبکستان کے صدر کا ٹیلیفون ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے صدر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ، وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔ ازبکستان کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کی دورہ کی دعوت قبول کرلی۔

وزیر اعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی  بروقت تکمیل کیلئےپختہ  عزم کا بھی عزم دہرایا ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -