پیٹ کمنز آسٹریلیا کے کپتان مقرر، ٹم پین نے بریک لے لی

پیٹ کمنز آسٹریلیا کے کپتان مقرر، ٹم پین نے بریک لے لی
پیٹ کمنز آسٹریلیا کے کپتان مقرر، ٹم پین نے بریک لے لی
سورس: Twitter/@patcummins30

  

کینبرا (ویب ڈیسک) ٹم پین کی جگہ پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا،  نازیبا میسیجز سکینڈل سامنے آنے پر کپتانی سے ہاتھ دھونے والے ٹم پین نے ذہنی طورپر پرسکون ہونے کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرلی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے کپتانی کی ذمہ داری ملنےکو اعزاز قرار دیاہے، پیٹ کمنز کا کہناہےکہ ٹم پین نے بطور لیڈر جس طرح ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیاہے، ان کی بھی کوشش ہوگی کہ فتوحات کے یہ تسلسل قائم رکھ کر ملک کا نام کھیل میں مزید اونچا کریں۔ اسٹیو اسمتھ اور ان جیسے دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مشاورت سے اس ذمہ داری کو اچھے انداز میں نبھانے کی کوشش ہوگی۔

دوسری جانب سٹیو  سمتھ نے بھی نائب کپتان بننےپر خوشی کا اظہار کرتےہوئے پیٹ کمنز کی بھرپور معاونت کا عزم ظاہر کیاہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشز سیریز کا آغازآٹھ دسمبر سے ہورہاہے۔

مزید :

کھیل -