طالبہ سے زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا

طالبہ سے زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا
طالبہ سے زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا

  

پشاور (ویب ڈیسک) سینئر سول جج جمشید کنڈی کو لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں گرفتار کرلیا گیا، ڈی پی او نے بتایا کہ لڑکی کے بیان پر مقامی جج کے خلاف کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے سینئر سول جج جمشید کنڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ زیادتی کاشکار ہونے والی لڑکی بھی پولیس کی حراست میں ہے۔

نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں  سینئر سول جج کو ڈینٹل سرجری کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے  جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ڈی پی او عرفان اللہ کے مطابق متاثرہ لڑکی چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ بتائی جاتی ہے،  اور اس کا بیان ہے کہ مقامی جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم نوکری دینے کے بہانے اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا،

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -