تیجوری ہائٹس کے وکیل نے سپریم کورٹ سے عمارت کا ملبہ اٹھانے کیلئے مہلت مانگ لی 

تیجوری ہائٹس کے وکیل نے سپریم کورٹ سے عمارت کا ملبہ اٹھانے کیلئے مہلت مانگ ...
تیجوری ہائٹس کے وکیل نے سپریم کورٹ سے عمارت کا ملبہ اٹھانے کیلئے مہلت مانگ لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران تیجوری ہائٹس کے وکیل نے بتایا کہ عمارت گرا دی گئی ہے ، ملبہ اٹھانے کیلئے مہلت دی جائے 
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تیجوری ہائٹس کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وکیل تیجوری ہائٹس نے بتایا کہ عمارت گرا دی گئی ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کل ہمارے لوگ گئے تھے نہیں گرائی گئی ، وکیل نے کہا کہ کل 60 سے 65 فیصد عمارت گرا دی گئی تھی، چیف جسٹس نے کہا تیجوری ہائٹس کے دفتر سے فائلیں وغیر نکال لی ہیں، وکیل نے کہا کہ جی تمام ریکارڈ نکال دیا گیاہے ۔
وکیل نے کہا کہ معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے کام ہو رہاہے ، چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جی کمشنر صاحب آپ نے کل کہا تھا کہ کام ہو گیاہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رات کی تصویریں ہیں، یہ بیسمنٹ وغیرہ ہے تو دوبارہ بنا لیں گے ، وکیل تیجوری ہائٹس نے کہا کہ نہیں مائی لارڈ ایسا نہیں ہو گا ۔ وکیل تیجوری ہائٹس کا کہناتھا کہ ملبہ اٹھانے کیلئے مہلت دی جائے ۔

مزید :

قومی -