آریان خان کو افسردگی سے نکالنے کیلئے گوری خان نے کس کی خدمات حاصل کرلیں؟ ایسا انکشاف کہ مداح بھی منہ دیکھتے رہ گئے

آریان خان کو افسردگی سے نکالنے کیلئے گوری خان نے کس کی خدمات حاصل کرلیں؟ ایسا ...
آریان خان کو افسردگی سے نکالنے کیلئے گوری خان نے کس کی خدمات حاصل کرلیں؟ ایسا انکشاف کہ مداح بھی منہ دیکھتے رہ گئے
سورس: Instagram/gaurikhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) گوری خان نے اپنے بیٹے آریان خان کوافسردگی سے نکالنے کے لئے لائف کوچ کی خدمات حاصل کرلیں، منشیات کیس میں 21روز جیل میں گزارکے رہائی پانے والے آریان خان گھرواپس آنے کے بعد سے خاموش رہنے لگے ہیں اوردوستوں سے ملنا اورباہرجانا ترک کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹے کی حالت سے پریشان شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے آریان خان کومعمول کی زندگی میں واپس لانے کے لئے لائف کوچ آفرین خان کی خدمات حاصل کرلیں۔ آفرین خان 23سال کے آریان خان کوصدمے کی کیفیت سے باہرلانے کے لئے کاؤنسلنگ کریں گی ۔

آفرین خان بالی اسٹارزمیں بہت مشہورہیں اورانہوں نے طلاق کے بعد ریتھک روشن کوبھی مثبت رویے اپنانے اورڈپریشن سے نکلنے میں مدد کی تھی۔

مزید :

تفریح -