پنجاب سے پولیو ختم ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے 

پنجاب سے پولیو ختم ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو ...
پنجاب سے پولیو ختم ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پولیو فری ہو گیا ،صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں کے   کے سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے ۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے ، یہ اللہ کے کرم اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، پنجاب کو پولیو فری بنانے پر محکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا  کہ صوبے کے پولیو فری ہونے کے باوجود پولیو ویکسینیشن مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، پانچ سال  سے کم عمر کے بچوں کو شیڈول کے مطابق اینٹی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ، یونیسیف  پولیو ٹیم کے نمائندے اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے ۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -