پاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران سٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخل

پاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران سٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخل
 پاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران سٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخل
سورس: Twitter/@TheRealPCB

  

چٹاگانگ (ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ کے دوران سٹیڈیم کے باہر آگ لگ گئی، آتشزدگی کے نتیجے میں دھواں سٹیڈیم تک آنے سے کھیل متاثر نہیں ہوا اور انتظامیہ نے کھیل کو جاری رکھا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چٹاگانگ کے چوہدری ظہور احمد سٹیڈیم سے ایک کلو میٹر دور واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں سٹیڈیم کی طرف بھی آتا دکھائی دیا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ آتشزدگی میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

کھیل -