وفاقی وزیراطلاعات نے تین خوشخبریاں سنا دیں

وفاقی وزیراطلاعات نے تین خوشخبریاں سنا دیں
 وفاقی وزیراطلاعات نے تین خوشخبریاں سنا دیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے مداحوں کو تین اچھی خبریں سنادی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  تین اچھی خبریں ہیں، ایک تو یہ ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز  ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی، دوسرا سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے تیسری خبر یہ بتائی کہ سعودی عرب سے3ارب ڈالر کے ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے پاگئے ہیں  اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اسی ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -