سپریم کورٹ نے کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی رفاعی پلاٹس پر قبضے کے کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

سپریم کورٹ نے کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی رفاعی پلاٹس پر قبضے کے کیس کا تہلکہ ...
سپریم کورٹ نے کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی رفاعی پلاٹس پر قبضے کے کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی یونین رفاعی پلاٹس پر قبضے کے کیس کا عبوری فیصلہ سنا دیاہے جس میں پلاٹ نمبر 21 اور 21 اے پر تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنے، پلاٹ نمبر 23 پر جناح کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی شادی ہال، پارکنگ بند کرنے اور پارکس اراضی پر تمام سرگرمیاں بند کرنے کاحکم جاری کر دیاہے ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی یونین رفاعی پلاٹس پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی ، جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر رہنے کیلئے چھوڑا نہیں،ہرجگہ کوکمرشلائزڈ کردیا گیا،ملک میں کالا پیسہ زیادہ ہے،کمرشلائزیشن سے انڈسٹریز بند ہوگئیں،لوگوں نے انڈسٹریز ختم کرکے پیسہ زمینوں پر لگا دیا،کراچی کا بیڑا غرق کردیا،ہر کونے پر مارکیٹیں، دکانیں بنادیں، معیشت گھر،مکان اوربلڈنگز میں تبدیل ہو چکی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے سیکریٹری منسٹری ورکس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر پتا نہیں ہوتا کیا ہو رہا ہے،سیکریٹری منسٹری ورکس نے کہا کہ یہ تمام الاٹمنٹ جعلی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ میں کثیر المنزلہ عمارت کھڑی کر دی جاتی ہے،رفاہی پلاٹس پرکسی قسم کی تعمیرات نہیں ہوسکتیں۔

سماعت کے اختتام پر سپریم کورٹ نے کیس کا عبوری فیصلہ سنا دیاہے ، جس میں عدالت عظمیٰ نے پلاٹ نمبر 21 اور 21 اے پر تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنے، پلاٹ نمبر 23 پر جناح کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی شادی ہال، پارکنگ بند کرنے اور پارکس اراضی پر تمام سرگرمیاں بند کرنے کاحکم جاری کر دیاہے ۔

 عدالت نے 11 ہزار سے زائد اسکوائر یارڈ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ وزارت ورکس ایک ماہ میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -