چیئرمین  آباد نے تعمیراتی منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان  کر دیا

چیئرمین  آباد نے تعمیراتی منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان  کر دیا
چیئرمین  آباد نے تعمیراتی منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان  کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویویلپمنٹ (آباد) کی جانب سے تعمیراتی منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا کو جاری ویڈیو پیغام میں چیئرمین آباد   محسن شیخانی نے کہاکہ ہمارے پاس تعمیرات کی تمام دستاویزات مکمل اور موجود ہیں مگر پھربھی ہماری عمارتوں کو غیرقانونی قرار دیاجارہاہے ، سرمایہ لگانے والوں کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے  مگر ریلگو لرائز عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے ۔

چیئرمین آباد نے کہا کہ فوری طور پر کراچی کے تعمیراتی منصوبوں پر کام روکا گیا ہے،  بعد میں احتجاج کو ملک بھر میں پھیلا دیں گے ۔ہم نے اپنےکاروبار بند کر دیے ہیں ، ہمارے پاس تمام منظور شدہ کاغذات کی کوئی وقعت نہیں ، ہمیں بتایا جائے کہ وہ کونسا ادارہ ہے جس سے اجازت لی جائے ، بکنگ اور رہائش کے بعد عمارت توڑی جاتی ہے تو مشکل ہو جاتا ہے ، لوگوں کی سرمایہ کاری محفوظ نہیں رکھ سکتے تو کاروبار کا حق نہیں ، عمارت توڑی جائے تو بلڈر کیلئے ادائیگی مشکل ہو جاتی ہے ۔

محسن شیخانی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ گائیڈ لائنز دے کہ کسے اجازت حاصل کی جائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -