تعلقات ختم کرنے کا رنج، لاہور میں لڑکی نے لڑکا اغواء کرلیا

تعلقات ختم کرنے کا رنج، لاہور میں لڑکی نے لڑکا اغواء کرلیا
تعلقات ختم کرنے کا رنج، لاہور میں لڑکی نے لڑکا اغواء کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے سابق بوائے فرینڈ کو مبینہ طورپر اغواء کرنے اورپھرمبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر صوبائی دارلحکومت میں نوجوان لڑکی کو گرفتار کرلیاگیا۔ 

اچھرہ پولیس کے مطابق شاہد کے لڑکی کیساتھ تعلقات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد  اعظم اور اویس کی مدد سے اغواء کیاگیا۔ فوری طورپر پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی مہوش سمیت تینوں مشتبہ ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن سعد عزیز نے بتایا کہ وہ اس معاملے میں مزید تفتیش کررہے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -