سپین میں موسم سرماء میں کورونا کی نئی لہر کے خطرات منڈلانے لگے 

سپین میں موسم سرماء میں کورونا کی نئی لہر کے خطرات منڈلانے لگے 
سپین میں موسم سرماء میں کورونا کی نئی لہر کے خطرات منڈلانے لگے 

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )موسمِ سرماء کی آمد کے ساتھ ہی  بعض دوسرے ممالک کی طرح سپین میں بھی کورونا کا خطرہ دوبارہ منڈلانے لگا۔ نئی ممکنہ لہر کو روکنے کے لیے حکومتِ سپین کی وزارتِ صحت ابھی سے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ 

سپین میں  اس مرتبہ مکمل لاک ڈاؤن وغیرہ کا امکان نہیں تاہم مخصوص معاملات میں بعض پابندیاں بحال کی جا سکتی ہیں، آنے والے دنوں میں ممکنہ طور پر باراورریسٹورنٹس کو دوبارہ رات 11 بجے بند کرنے کا کہا جا سکتا ہے۔ 

ایسے اقدامات خصوصاً ایسے علاقوں یاشہروں کے لیے ہونگے جہاں ہر 1 لاکھ میں سے 100 لوگ وائرس سے متاثر ہو جائیں۔

مزید :

کورونا وائرس -