موٹروے پولیس کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں پُر وقار تقریب کا انعقاد 

موٹروے پولیس کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں پُر ...
موٹروے پولیس کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں پُر وقار تقریب کا انعقاد 

  

 لاہور (پ ر )آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹرویز پولیس انعام غنی کی ہدایت پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیرِ نگرانی موٹروے پولیس کے پچیسویں یومِ تاسیس کو پرُوقار طریقے سے منانے کے لیے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں خصوصی انتظامات کئے گئے۔ 

دن کا آغاز تلاوت قرآن مجید، دعا ءسے کیا گیا ،یادگار شہداءپر سلامی، بہترین کارکردگی اچیومنٹ ایوارڈ اور روڈ سیفٹی آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم، نامور صحافی، تجزیہ نگار اور موٹیویشنل سپیکر منصور احمد قاضی، ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان، سی پی او ٹریننگ نسیم شاہ سمیت موٹروے پولیس کے زیر تربیت افسران نے پروگرام شرکت کی۔

 کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26نومبر 1997 میں آج کے روز موٹروے پولیس نے پاکستان کی سب سے پہلی موٹروے ایم ٹو (لاہور تا اسلام آباد) پر اپنے فرائض منصبی کا آغاز کیاتھا۔ آج کادن موٹروے پولیس افسران کے لئے تجدید عہد کا دن ہے۔یہ وہ دن ہے جب آج سے چوبیس سال پہلے موٹروے پولیس افسرا ن نے ایمانداری، عوامی مدد اور خوش اخلاقی کے زریں اصولوں پر کاربند رہنے کا عہد لے کر ملکی شاہرات پر ایک نئے پولیسنگ کلچر کو متعارف کروایا ،پاکستان بلکہ پوری دنیا میں نیک نام کمایا۔

 ڈی آئی جی محبوب اسلم نے افسران کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مقام حاصل کرنا اتنا مشکل نہی ہوتا جتنا اس کو قائم رکھنا ہوتا ہے۔ اس لئے آج کے دن سب افسران عہد کریں کہ وہ مو ٹروے پولیس کی بنیادی اقدار کا دامن کبھی نہی چھوڑیں گے اور ملکی شاہرات پر عوامی خدمت اور قانون کی بالا دستی کے ذریعے اس محکمہ کا نام مزید روشن کریں گے۔

نامور صحافی، تجزیہ نگار اور موٹیویشنل سپیکر منصور اعظم قاضی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں موٹروے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت کم مدت میں اپنالوہا منوایا ہے اور میں امید کرتا ہوں آنے والوں دنوں میں یہ ادارہ مزید ترقی کرے گا۔

 کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے موٹروے پولیس افسران کے ہمراہ یومِ تاسیس کا خصوصی کیک کاٹا۔ بہترین کارکردگی کے حامل موٹروے پولیس افسران میں اچیومنٹ ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر تمام موٹروے پولیس افسران نے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں اپنے پیارے ملک کی ترقی اور اس محکمے کی سربلندی کے لیے صرف کر دیں گے۔

مزید :

قومی -