، پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کرکےرکھ دیاہے , لال چند مالہی

، پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کرکےرکھ دیاہے , لال چند مالہی
، پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کرکےرکھ دیاہے , لال چند مالہی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور انسانی حقوق کے وفاقی پارلیمانی سے سیکرٹری لال چند مالہی پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا    کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کرکےرکھ دیاہے ۔

لال چند مالہی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کےبعد سندھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے آٹھ ہزار نو سو ارب روپے حصے کے ملتے ہیں یہ رقم کہاں گم ہوجاتی ہے اسکا کوئی پتہ نہیں ہے ، سندھ میں تعلیم ،صحت کا نظام تباہ ہوکررہ گیاہے ، ستر لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، سندھ کےلوگوں کےساتھ مظالم ہورہے ہیں تحریک انصاف اور اسکی اتحادی جماعتوں میں کوئی اختلافات نہیں ہےپانچ دسمبر کو عمرکوٹ میں سندھ کلچر ڈےمنایاجائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے لال چند  نے آج مالہی ہاؤس میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کیاجارہا ہے ۔ ناظم جوکھیو ،فہمیدہ سیال ،سمیت بچوں کو ریپ کرکے قتل کیاجارہا ہے ،  تحریک انصاف کی حکومت سندھ کے مسائل پر خصوصی توجہ دےرہی ہے ۔وفاق نے کراچی کےلیے گیارہ سو ارب روپے کا خصوصی پیکج دیا۔  وفاق نےسندھ کے چارسو چوالیس ارب روپے کاپیکج دیا ، میرپورخاص تاکھوکھراپار تک نیشنل ہائی وے روڈز کی تعمیر پردو ارب روپے   کی لاگت آئے گی ۔راجہ رستی تا عمرکوٹ تا چھور تک روڈز کی تعمیر کاکام جاری ہےیہ منصوبہ اگلےسال تک مکمل ہوجائے گا اس منصوبے پر نوسو ملین روپے لاگت آئے گی راجہ رستی تاعمرکوٹ روڈ کی تعمیر کےکام افتتاح پانچ دسمبر کو وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کریں گے ۔

لال چند مالہی نے مزید کہا کہ  سندھ میں تعلیم ،صحت ،کو تباہ کر کے رکھ دیاہے سندھ میں پانچ ہزار اسکولوں کو بند کرنےکاکہا جارہاہے یہ پانچ ہزار اسکولوں کو بند کرکے وڈیروں کو رینٹ پر دیے جائیں گے ، سندھ کےلوگ خاص کرکے تھر کی عوام جانوروں سے بدتر زندگی گذار رہےہیں ، یہ میں نہیں سپریم کورٹ کہہ رہی ہے ،  پیپلزپارٹی کی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ۔

ایک سوال کےجواب میں لال چند مالہی کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی دھڑے بندی نہیں ،  آنےوالا وقت بھی پاکستان تحریک انصاف کاہے تحریک انصاف سندھ میں بھی اپنے اتحادی جماعتوں کےساتھ مل کر حکومت بنائے گی اس موقع پر لال چند مالہی کے ہمراہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت دوست محمد میمن ،حاجی اصغر پلی ،محمد حسن منگریو ،امان اللہ سموں سمیت دیگر رہنما موجود تھے .

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -