سینیٹ کی قائمہ کمیٹی حماد اظہر پر برہم ، کھانے پر بلانے سے انکار کردیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی حماد اظہر پر برہم ، کھانے پر بلانے سے انکار کردیا
 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی حماد اظہر پر برہم ، کھانے پر بلانے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر توانائی حماد اظہر  کی غیر حاضری پر ارکان کمیٹی برہم ہو گئے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس  سینیٹر عبدالقادر کی سربراہی میں ہوا ،  وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اجلاس میں پیش نہ ہوئے جس پر ارکان کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ وزیر توانائی آج تک کمیٹی اجلاس میں نہیں آئے، اتنی اہم وزارت ہے اور حماد اظہر اجلاس میں آتے ہی نہیں۔ سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ رات دیر تک ڈیلرز ایسوسی ایشن کیساتھ مذاکرات ہوتے رہے، رات دیر تک جاگنے کی وجہ سے حماد اظہر کی طبیعت ناساز ہے۔

 سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ ہم حماداظہر کو کھانے پر نہیں بلا رہے یہ ان کا کام ہے،  سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ حماد اظہر جس وزارت میں بھی گئے ان کی کارکردگی خراب رہی۔ چیئرمین کمیٹی نے ارکان سے درخواست کی کہ ڈیڑھ ماہ بعد اجلاس ہو رہا ہے ایسے نہ کریں جس پر سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ یہ بات تو وزارت  توانائی کو سوچنی چاہیے ، چیئرمین اس معاملے پر وزیر اعظم کو خط لکھیں، ہم بھی صبح 7 بجے کراچی سے یہاں آئے ہیں۔

مزید :

قومی -