شیری مزاری کے نام پر جعلی سم نکلنے کا انکشاف، یہ کہاں استعمال کی جا رہی ہے؟

شیری مزاری کے نام پر جعلی سم نکلنے کا انکشاف، یہ کہاں استعمال کی جا رہی ہے؟
شیری مزاری کے نام پر جعلی سم نکلنے کا انکشاف، یہ کہاں استعمال کی جا رہی ہے؟
سورس: File

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے نام پر  بھی موبائل سم نکالی گئی ہے جو ٹھٹھہ میں استعمال ہو رہی ہے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران شیریں مزاری نے تصدیق کی کہ ان کے نام پر بھی ایک سم نکالی گئی ہے ،  شیریں مزاری نے بتایا کہ میں نے کہا تھا کہ میرے نام پر نکال کر استعمال کی جانے والی سم کو چیک کیا جائے ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز   کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے انگوٹھوں کے جعلی نشان کی موبائل فون سِمیں چلانے والا گروہ گرفتار کیا تھا۔ 

 ملزمان سلیکون تھمب (انگوٹھے ) کی مدد سے سموں کو جعلی ناموں پر ایکٹیویٹ کرکے فروخت کرتے تھے ،  یہ غیر قانونی سِمیں بھتہ خوری، قتل اور اغوا میں استعمال ہوتی ہیں،  90 فیصد فرنچائز کے لوگ ہی اِس کام میں ملوث ہیں، کارروائی شہریوں کی شکایت پرکی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے ساتھی اوکاڑہ اور لاہور میں بھی سادہ لوگوں کے انگوٹھوں کے نشانات اپنے پاس ریکارڈ کر رہے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -