مدینہ منورہ میں حادثہ، اتنے افراد جان سے گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں ایک حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ گزشتہ شب مدینہ منورہ کی الحجرہ ہائی وے پر پیش آیا جہاں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے۔ حادثے کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ امدادی اداروں کے مطابق بس میں 40 افراد سوار تھے۔ معمولی زخمی افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جب کہ شدید زخمیوں کو مدینہ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔