بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ، کیویز کو واضح برتری
کانپور(ڈیلی پاکستان آن لائنے) نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 129 رنز بنالیے ہیں۔
بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 345 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے شیرس ائیر105 رنز بناکر نمایاں رہے۔دیگر بلے بازوں میں شبمان گل نے 50 اور رویندرا جدیجا نے 50 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے پانچ، کائل جیمسن نے تین اور اعجاز پٹیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت کے 345 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے بازوں نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا اور57 اوورز تک نیوزی لینڈ کی کوئی وکٹ نہ گری۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ75اور ٹام لتھم 50 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔