انصاف کی متلاشی خاتون کو پولیس اہلکار نےساتھیوں کے ساتھ ملکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا

انصاف کی متلاشی خاتون کو پولیس اہلکار نےساتھیوں کے ساتھ ملکر مبینہ زیادتی ...
انصاف کی متلاشی خاتون کو پولیس اہلکار نےساتھیوں کے ساتھ ملکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا

  

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ ادو کے علاقہ میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ہمراہ  خاتون کو گھر میں گھس کرمبینہ  زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  مقدمے میں نامزد اے ایس آئی کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے مطابق اس نے اپنی عزیزہ کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔وقوعہ کے روز اے ایس آئی نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ساتھ چلنےکو کہا۔ میں نے ساتھ چلنے سے انکار کیا تو اے ایس آئی اور اُس کے 3 ساتھیوں نے گھر میں گھس کر زیادتی کی۔

ملزمان زیادتی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوٹ ادو تھانہ سٹی کے اے ایس آئی امتیاز سرانی گرفتار  کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -