"ہم بچپن میں چھپ کر "ٹوٹے " دیکھتے تھے"

"ہم بچپن میں چھپ کر "ٹوٹے " دیکھتے تھے"

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں چھپ کر "ٹوٹے" دیکھتے تھے لیکن اب سینما سکوپ پر چلانے کی باتیں ہو رہی ہیں، مسلم لیگ ن والوں کو ٹوٹے بنانے اور چلانے کی سوچ پر شرم آنی چاہیے۔

ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا "گاؤں دیہات والوں کو تو پتہ ہی ہے کہ ٹوٹے کیا ہوتے ہیں، ٹوٹے دیکھنے پر آپ نے کئی بار مار اور مکے بھی کھائے ہوں گے۔ ہم بچپن میں چھپ کر ٹوٹے دیکھتے تھے، آج کل عام طریقے سے چھوڑے جاتے ہیں۔ کل کیپٹن صفدر کہہ رہے تھے کہ سوئمنگ پول میں گرتے ہوئے اور باتھ روم کی فلمیں سینما سکوپ میں چلیں گی۔"

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایسی گندی فلمیں  چھپ کر تو دیکھ سکتے ہیں لیکن جس طرح کا ہمارا کلچر ہے اس میں سینما سکوپ میں یہ فلمیں کیسے چلیں گی؟ یہ  شخص کس قسم کی فحاشی کی طرف اشارے کر رہا ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے مخالفین غسل خانے میں آرام سے غسل بھی نہ کرسکیں اور ڈرے رہیں کہ پتہ نہیں کس روشن دان سے انہوں نے کیمرا ڈالا ہوا ہے، ٹوٹے بنانے اور چلانے کی سوچ پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ خود ہی سچ کو سامنے لے آتا ہے، مریم صفدر کچھ دن پہلے اداروں، عدلیہ اور ججز  کو بے نقاب کرنے آئی تھیں لیکن بے نقاب اپنے آپ کو کر گئیں۔