کورونا وائرس کے باعث بیجنگ میراتھن منسوخ کر دی گئی

کورونا وائرس کے باعث بیجنگ میراتھن منسوخ کر دی گئی
کورونا وائرس کے باعث بیجنگ میراتھن منسوخ کر دی گئی
سورس: china.org.cn

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوول کرونا وائرس کے باعث بیجنگ میراتھن 2021 ءکو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق بیجنگ میراتھن کی منتظم کمیٹی نےاعلان کیاہےکہ کھلاڑیوں اورشہریوں کی صحت و سلامتی کےتحفظ کےساتھ ساتھ نوول کوروناوائرس کےممکنہ پھیلاؤ کے خطرے کو کنٹرول کرنے کیلئے مسلسل دوسرے سال بھی بیجنگ میراتھن کو منسوخ کیا گیا ہے۔منتظمہ کمیٹی رواں سال کوالیفائی کرنے والے تمام امیدواروں کیلئے جگہیں 2022 ء تک مختص رکھے گی۔ مخصوص امیدواروں کو بیجنگ میراتھن 2022 ءکیلئے رجسٹریشن کی ضروریات اور متعلقہ وبائی امراض سے بچاؤ کے ضوابط پر پورا اترنا ہو گا۔منتظمہ کمیٹی معاوضہ والے تمام امیدوارن کی رقم واپس کر دیگی۔ اعلان کی تاریخ کے بعد تعطیلات کے علاوہ کام کے سات دن کے اندر رجسٹریشن فیس مکمل واپس کر دی جائیگی۔

مزید :

کھیل -