پی ٹی اے  نے موبائل صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

پی ٹی اے  نے موبائل صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی
پی ٹی اے  نے موبائل صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق کال کی قیمت70 پیسے سے کم کرکے 50 پیسے فی منٹ کردی  گئی ہے۔کال ریٹس میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق  یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔ ٹیلی کام آپریٹرز کی موجودہ ٹرمینیشن ریٹس پر نظر ثانی کی درخواستیں آئی تھیں جس کے بعد  مقامی، طویل اور  بین الاقوامی کالز کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا۔ جنوری سے جون 2022 تک ایم ٹی آر 50 پیسہ فی منٹ ہوں گے، جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر 40 پیسہ فی منٹ ہوں گے۔ جولائی 2023 کے بعد ایم ٹی آر 30 پیسہ فی منٹ ہوں گے۔

مزید :

قومی -