کترینہ کیف کی شادی ، بھارتی میڈ یا نے سلمان خان کے والد کو بولنے پر مجبور کردیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی وکی کوشل کے ساتھ شادی کی خبروں پر دبنگ خان سلمان خان کے والد سلیم خان بھی بول پڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک صحافی نے سلیم خان سے کترینہ کیف کی شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر انہوں سخت ناگواری کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس پر کیا بات کی جائے؟ میڈیا کے پاس بات کرنے کے لیے صرف ایسے ہی مسائل رہ گئے ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا ک مطابق سلمان خان اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔