ناروو ال میں دولہا بارات نہ لے جا سکا ، پولیس نے پہلے ہی پکڑ کر جیل بھیج دیا 

ناروو ال میں دولہا بارات نہ لے جا سکا ، پولیس نے پہلے ہی پکڑ کر جیل بھیج دیا 
ناروو ال میں دولہا بارات نہ لے جا سکا ، پولیس نے پہلے ہی پکڑ کر جیل بھیج دیا 

  

نارروال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کی پاداش میں دلہا دلہن لینے کے بجائے جیل پہنچ گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق شادی کی تقریب دولہا دلہن لینے جانے کی بجائے جیل پہنچ گیا، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارووال کے گاو¿ں کھڈیاں میں زمیندار محمد سلیم کے بیٹے کی شادی تھی، دولہا محمد نعیم کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی، اور ساونڈ سسٹم پر گانے لگا کر ڈانس کرتے رہے، تاہم بارات جانے سے پہلے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ دلہا محمد نعیم والد محمد سلیم سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے اسلحہ کی نمائش ساونڈ سسٹم کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، دلہے کے دیگر ساتھیوں میں ممتاز علی، محمد مقصود، محمد نوید اور محمد بلال سمیت دس افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -نارووال -