کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر بحرین نے 6 ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر بحرین نے 6 ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں
کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر بحرین نے 6 ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں

  

مانامہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بحرین نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر چھ  ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔

خلیجی میڈیا رپورٹس کےمطابق کورونا وبا کےدوبارہ پھیلاؤ اور نئی قسم سامنے آنے کے خطرات کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے بحرین نے جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتھو اور ایسواتینی پر سفری پابندیاں عائد کی  ہیں۔مذکورہ ممالک کے مسافروں کے لیے پروازیں اور ان کا بحرین میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندیاں نیشنل ‏میڈیکل ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کی سفارشات کے جواب میں ایوی ایشن نے لگائی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نےکورونا کی نئی اور خطرناک قسم سامنے آنے پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کی یہ ‏‏قسم کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سےزیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -