بیگ بیش لیگ کا تین پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ، معاہدے کی پیشکش کردی

بیگ بیش لیگ کا تین پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ، معاہدے کی پیشکش کردی
بیگ بیش لیگ کا تین پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ، معاہدے کی پیشکش کردی

  

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش کی جانب سے تین پاکستان کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق بگ بیش کی مختلف ٹیموں کی جانب سے حارث رؤف، فخر زمان اور شاداب خان سے رابطہ کیا گیا ہے۔ٹیموں کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو معاہدے کی پیش کش موصول ہوگئی ہے ،تاہم کرکٹ بورڈ کی جانب سے حتمی اجازت کے بعد کھلاڑی اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے شاداب خان، حارث روف، شعیب ملک اور عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -