محکمہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

محکمہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
محکمہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں  67 فیصد کی  کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔،رواں ہفتے دالیں،گھی،انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مہنگائی کی شرح تاحال 18 فیصد سے زائد ہے۔ ملک میں گھی کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آ سکی ، ایک ہفتے کے دوران گھی کا اڑھائی کلو کنستر مزید 19 روپے تک مہنگا ہوکر 979روپے سے بڑھ کر 988 کی سطح پر پہنچ گیا۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن دو روپے،آلو ایک روپے مہنگے ہوئے، رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 8 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ رواں ہفتے 8 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک کمی ہوئی، رواں ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہوئی جبکہ رواں ہفتے بریڈ ،مٹن ،چائے کی پتی سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید :

قومی -