الیکشن کمیشن کا عوام کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس سروس مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا عوام کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس سروس مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا عوام کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس سروس مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعوام کی سہولت کےلیے15دسمبر تک ایس ایم ایس سروس مفت فراہم کرنےکافیصلہ کیا ہے،تمام ووٹرز 8300 پر ایس ایم مفت بھیج کر اپنے ووٹ سے متعلق معلومات مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے ووٹ کے کوائف چیک کرنے کے لیے شروع کیے گئے ایس ایم ایس سروس کو 15دسمبر تک مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت دو روپے جمع ٹیکس تھی، تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کریں، اس مقصد کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل پر ٹائپ کریں اور اسے 8300 پر میسج میں بھیجیں جس کے بعد الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف مفت مل جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس کو پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -