وزیراعظم ہاؤس آزاد کشمیرکا خرچہ پہلے کتنا تھا اور اب روزانہ کتنے پیسے خرچ ہو رہے ہیں ؟ حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا 

وزیراعظم ہاؤس آزاد کشمیرکا خرچہ پہلے کتنا تھا اور اب روزانہ کتنے پیسے خرچ ...
وزیراعظم ہاؤس آزاد کشمیرکا خرچہ پہلے کتنا تھا اور اب روزانہ کتنے پیسے خرچ ہو رہے ہیں ؟ حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات وسط مئی 2022 ءمیں کرانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ،وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ پہلے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا تھا، اس کو کم کرتے ہوئےاب  چند ہزار کیا گیا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، عالمی اداروں اور طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ہے،تحریک آزادی کشمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

 جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں حریت رہنماؤں، صحافیوں اور مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر اختیارات لانا حکومت کی ترجیح ہے، اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات وسط مئی 2022 ءمیں کرانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، سابقہ حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے وعدے کرتی رہیں لیکن اس کو عملی جامہ نہیں پہنا سکیں، تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کرے گی، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا ہے، مئی میں الیکشن کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،اپنے اخراجات کو کم کیا ہے، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ پہلے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا تھا، اس کو کم کرتے ہوئے چند ہزار کیا گیا ہے،تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، ریاست میں میرٹ کی بالادستی اور ترقیاتی فنڈز کی شفاف تقسیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی روشنی میں احتساب کا عمل تیز کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -