محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کے لیے شرط رکھ دی 

محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کے لیے شرط رکھ دی 
محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کے لیے شرط رکھ دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق اپنا موقف واضح کر دیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ جب تک مجھ سے رابطہ نہیں کرے میں ٹیم میں واپس نہیں آوں گا۔انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین اور انتظامیہ کا میرے ساتھ رابطہ تھا لیکن نئے چیئرمین نے اب تک مجھ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔محمد عامر نے واضح کیا کہ جب تک موجودہ انتظامیہ مجھ سے رابطہ نہیں کرتی میں ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں عزت کے ساتھ ٹیم میں واپسی چاہتا ہوں لہٰذا اگر مینجمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپسی لینے کا سوچوں گا۔

مزید :

کھیل -