آسٹریا میں یورپی میڈیسن ایجنسی نے پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

آسٹریا میں یورپی میڈیسن ایجنسی نے پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کے لیے کورونا ...
آسٹریا میں یورپی میڈیسن ایجنسی نے پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ) یورپی میڈیسن ایجنسی نے فائزر اور بائیونٹیک نے پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ آسٹرین وزیر تعلیم چھوٹے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے سکول میں ڈاکٹروں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ماہرین اپنی تجاویز بچوں کی ویکسینیشن لگانے کے حق میں دے رہےہیں۔
 جمعرات کو یورپی میڈیسن ایجنسی  نے بچوں کے لیے بائیونٹیک کی ویکسین کو گرین لائٹ دے دی ہے اور اسی دن وزارت تعلیم کی طرف سے گورنرز کو ایک خط بھیجا گیاہے 640 فیڈرل سکولوں کے لیے ڈاکٹروں کو دستیاب کرائیں اور ڈاکٹروں کو مطلع کریں اور مشورہ دیں کہ جلد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں۔  وفاقی حکومت ویکسینیشن پروگرام کے حصے کے طور پر ڈاکٹروں کو کوویڈ بائٹ کے ساتھ کمیشن بھی دے سکتے ہیں۔
 نیشنل ویکسی نیشن بورڈ ے یورپی میڈیسن ایجنسی کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے اپنی کمپنی کی  ویکسین کی 258000 خوراکیں اس سال کے آخر تک آسٹریا کو پہنچائی جائیں گی۔پانچ سے گیارہ سال کی عمر کے 600000 چھ لاکھ بچے ہیں۔ حکومت کی طرف سے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ فروری 2022 سے یہ منصوبہ لازمی ویکسینیشن کا اطلاق بچوں پر ہوگا۔ ڈاکٹر بھی سکول کے بچوں کو مشورہ دیں گے کہ بچے ویکسینیشن لازمی کرائیں۔ پانچ سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کے لیے بائیونٹیک کی خوراک بارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے مقابلے میں کم ہے 30 µg کے مقابلے میں 10 µg اس سائز میں بھری ہوئی ویکسین 2021 کے آخر تک دستیاب نہیں ہوں گی۔