برطانیہ نئے کورونا کے پھیلاو کا خطرہ مول نہیں لے سکتا: برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری

برطانیہ نئے کورونا کے پھیلاو کا خطرہ مول نہیں لے سکتا: برطانوی ٹرانسپورٹ ...
برطانیہ نئے کورونا کے پھیلاو کا خطرہ مول نہیں لے سکتا: برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سکریٹری گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ برطانیہ جنوبی افریقہ میں پھیلنے والے  ایک نئے کورونا وائرس کی مختلف  اقسام کے بارے میں خطرہ مول نہیں لے سکتا ۔

ان کا کہنا ہے  کہ برطانیہ نے سفر کو محدود کرنے کے لیے چھ ممالک کو اپنی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے، یہ اقدام حفاظتی" نقطہ نظر کے طور پر کیا ہے۔یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے چیف میڈیکل ایڈوائزر سوسن ہاپکنز کے مطابق یہ وائرس اس وقت تک سب سے خطرناک وائرس ہے ۔ابھی تک برطانیہ میں کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو اور ایسواتینی سے آنے والے مسافروں کو 10 دن کے لیے خود کو الگ تھلگ کرنا پڑے گا۔ اتوار  کے بعد آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ہوٹل کے قرنطینہ کے نظام کے چلنے تک چھ ممالک سے تمام پروازیں بھی معطل کی جا رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -