اسلامیہ یونیورسٹی میں طالب علم کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، انتظامیہ نے بڑا ایکشن لے لیا

اسلامیہ یونیورسٹی میں طالب علم کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، ...
اسلامیہ یونیورسٹی میں طالب علم کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، انتظامیہ نے بڑا ایکشن لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی انتظامیہ نے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈانس سیمینار کا حصہ نہیں تھا اور اجازت کے بغیر ڈانس کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی، یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈانس کرنے والے طالب علم کے خلاف ایکشن لینے کے لیے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔ڈانس ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ویڈیو کے مطابق دو روز سیمینار سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ' ریسرچ ان سپیشل ایجوکیشن' کے عنوان سے منعقد ہوا تھا۔یہ سیمینار 22 سے 23 نومبر تک جار ی رہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -