" عمران خان لڑکی لے کر اندر چلے گئے ہم باہر کھڑے رہ گئے" وسیم اکرم نے تازہ انٹرویو میں کپتان کی یادیں تازہ کر دیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے عمران خان کے ساتھ ماضی کی یادیں تازہ کر دیں. ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایا کہ ایک بار عمران خان انہیں بار میں لے گئے جہاں ان سے ہاتھ ملانے کی خواہش مند لڑکیوں کی لائن لگ گئی،انہی لڑکیوں میں سے ایک کے پاس اپنا ذاتی جہاز تھا.
وسیم اکرم کے مطابق عمران خان نے بار میں دودھ کا گلاس پیا کیونکہ مشروب مغرب انہوں نے کبھی نہیں پیا. اس کے بعد ہم اس لڑکی کے پرائیویٹ جہاز پر ایک جزیرے پر چلے گئے. وہاں جا کر عمران خان اس لڑکی کے ساتھ بات چیت کرنے گھر کے اندر چلے گئے اور ہم باہر کھڑے رہ گئے. یہ جنوبی امریکہ کا ایک جزیرہ تھا جس سے ہم واپس اپنے ہوٹل میں بھی نہیں آسکتے تھے.
Circuit stories with Wasim Akram..
Posted by The Grade Cricketer on Thursday, November 24, 2022