پیدل فیض آباد جاؤں گا، معیشت تباہ کرنے والوں کیخلاف سیاسی اعلان جنگ ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والوں کیخلاف سیاسی اعلان جنگ کرتا ہوں ، لال حویلی سے پیدل فیض آباد جاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے لال حویلی سے جم غفیر کے ساتھ فیض آباد جائیں گے، یہ جو وزیر داخلہ ڈرا اور دھمکا رہا ہے وہ سن لے ہم آ رہے ہیں اور معیشت تباہ کرنے والوں کے لیے اعلان جنگ ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 26, 2022
گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی بلکہ پی ٹی آئی کو دیوار پر لکھا پڑھنے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اسٹیبلشمینٹ الیکشن کی تاریخ لے کر دے گی جو غلط ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فوج نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہمارے کہنے پر نہیں کیا۔