دعا کریں میرے ٹانکےصحیح ہو جائیں،شاہین شاہ آفریدی کی مداحوں سے درخواست

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے اعشائیے میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہور ہی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹار فاسٹ بولر کے مداح ان کو دیکھ کر کس قدر پرجوش نظر آ رہے ہیں ، ایسے میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟جس پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔
Dua karain mere liye, shaheen afridi.????pic.twitter.com/wts0en2svC
— irha. (@pct_vibes) November 25, 2022
دوسری جانب ہال میں شاہین کو آتا دیکھ ایک دلہن اور لڑکی کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن کی جانب سے تصویر کی خواہش شاہین رد نہ کرسکے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور اپنا 4 اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہ کر سکے تھے۔