ڈائریکٹ کیریئر بلنگ منسوخ، یکم دسمبر سےبیشتر پاکستانی اینڈرائڈ صارفین گوگل پلے سٹورکی سروسز حاصل نہیں کر سکیں گے

ڈائریکٹ کیریئر بلنگ منسوخ، یکم دسمبر سےبیشتر پاکستانی اینڈرائڈ صارفین گوگل ...
ڈائریکٹ کیریئر بلنگ منسوخ، یکم دسمبر سےبیشتر پاکستانی اینڈرائڈ صارفین گوگل پلے سٹورکی سروسز حاصل نہیں کر سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )یکم دسمبر سےبیشتر پاکستانی اینڈرائڈ صارفین گوگل پلے سٹورکی سروسز حاصل نہیں کر سکیں گے کیونکہ سٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹ کیریئر بلنگ کا طریقہ کار بند کر دیا گیا ہےجس کے بعد بیشتر پاکستانی اینڈرائڈ صارفین پیڈ ایپس ڈاﺅن لوڈ نہیں کر پائیں گے تاہم فری ایپس حاصل کرنے والے صارفین پر اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (DCB) کا طریقہ کار بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد موبائل کمپنیوں کے ذریعے گوگل، ایمیزون اور میٹا سمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو سالانہ بنیادوں پر 34 ملین ڈالر کی ادائیگی رک گئی۔گوگل پلے سٹور کی سروسز معطل ہونے پر پاکستانی صارفین صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کر کے گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاون لوڈ کر سکیں گے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کریڈٹ کارڈ کی سہولت صارفین کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہے جس کی وجہ سے موبائل صارفین کی اکثریت گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاون لوڈ نہیں کر سکے گی۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور 4 سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) نے متفقہ طور پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے جس میں ڈی سی بی کے طریقہ کار کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔
اعلیٰ سطح کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں یکم دسمبر 2022 سے موبائل فونز کے ذریعے ایپ پلے سٹور کو ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ان کی جانب سے متعلقہ حکام کو پیغام پہنچایا گیاہے کہ جب تک 34 ملین ڈالرز کے بقایا جات ادا نہیں کیے جاتے اس وقت تک گوگل پلے سٹور کی سروسز بحال نہیں کی جائیں گی ۔