3سال میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے ،وزیراعظم
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ماضی میں ترکیہ کمپنیوں کیلئے پاکستان میں کچھ مشکلات رہی ہیں،
3سال میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے ،یقین دلاتاہوں ترکیہ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے شکایات کا ازالہ کریں گے ۔
استنبول میں ترکیہ پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ خیرمقدم کرنے پر ترکیہ صدرطیب اردوان کا مشکو رہوں ،گزشتہ رو ز ترکیہ صدر طیب اردوان سے خوشگوار ملاقات ہوئی ،استنبول میں گزشتہ رو ز کی تقریب پاک ترکیہ بہترین تعلقات کی مثال ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ترکیہ کے صدر سے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر بات کی ،بزنس کمپنیوں کا یہ اجلاس تجارت کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہوگا،کچھ روز قبل ترکیہ میں جو دھماکہ ہوا اس میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی طرح ترکیہ بھی دہشت گردی کا شکار ہوا،دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ انسان دوست نہیں ،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے نے قربانیاں دیں۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ، ترکیہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے ،پاکستان کو ترکیہ دھماکے میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے ،پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ کھڑاہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ترکیہ پاکستان کا دوسرا گھر ہے ،دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان اور ترکیہ کا درد ایک ہے ، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان میں سیلاب آیاتو ترکیہ نے ڈاکٹرز،طبی عملہ ،امداد اور بنیادی ضروری اشیا بھیجیں،سیلاب کے دوران مشکل میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ترکیہ کے مشکور ہیں۔
ترقی کیلئے پاکستان اور ترکیہ کو مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں،سرمایہ کاروں کیلئے سازگارماحول بنائیں گے ،ترکیہ سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور کیاجائے گا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیا ن تجارت ،کاروبار اور دیگر شعبوں میں مؤثر تعاون ہوگا۔ ترکیہ اور پاکستان کے عوام میں بہترین پوٹینشل موجود ہے ،محنت کامیابی کی کنجی ہے ،دونوں ممالک کے عوام کو ترقی کیلئے محنت کرنی ہوگی،ترقی کیلئے ایمانداری ،محنت اور مستقل مزاجی سے کام کرناہوگا۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان امریکا،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کاخواہاں ہے،پاکستان میں گیس کی قلت ،بجلی کے مسائل ہیں،چین ،ترکیہ ،امریکا اور دیگر ممالک سے توانائی کے شعبے میں تعاون جاری ہے ،طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ میں ترقی ہوئی ،پاکستان کی خواہش ہے توانائی ،زراعت اور دیگر شعبوں میں ترکیہ سے مستفید ہو،پاکستان چاہتاہے دنیابھر سے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری ہو،پاکستان اور ترکیہ نے تجارت کے فروغ کیلئے معاہدوں پردستخط کیے،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں نقص کو برداشت نہیں کیاجائے گا،گزشتہ روز صدرطیب اردوان نے کاروبارکے قوانین کو آسان بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ بیجنگ کی طرح ترکیہ سے بھی کچھ شکایات موصول ہوئیں ،جن کو فوری دورکیاجائے گا،ماضی میں ترکیہ کمپنیوں کیلئے پاکستان میں کچھ مشکلات رہی ہیں،3سال میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے ،یقین دلاتاہوں ترکیہ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے شکایات کا ازالہ کریں گے ۔
ان کاکہناتھا کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی ،مہنگائی سے پاکستان کا ہر طبقہ اور ہر شعبہ متاثر ہوا،پاکستان ترکیہ کے ساتھ بہترین تعلقات کو مزید فروغ کا خواہاں ہے ،ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں پاکستان میں سازگار ماحول فراہم ہوگا۔