"عمران خان پر تنقید کرنےکےباعث کوئی مجھے کنسرٹس پر نہیں بلاتا"، جواد احمد

"عمران خان پر تنقید کرنےکےباعث کوئی مجھے کنسرٹس پر نہیں بلاتا"، جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف گلوکار جواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ "سیاست میں آنے کے بعد اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کےباعث  اب  کوئی مجھے  کنسرٹ میں نہیں بلاتا "۔

تفصیلات کے مطابق مشہورِ زمانہ گانا "مہندی کی یہ رات" کے گلوکار جواد احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے گلوکاری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ" گلوکاری کے شعبے میں دو طرح کہ کام ہوتے ہیں، ایک آپ میوزک کمپوز کر رہے ہوں اور دوسرا کہ آپ گا رہے ہوں"۔جواد احمد نے کہا ہے کہ" جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور جس طرح سے عمران خان کی مخالفت کی ہے اب مجھے کوئی کنسرٹس کے لیے بلاتا ہی نہیں ہے"۔اُن کا کہنا تھا کہ "سیاسی مؤقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام 95 فیصد تک ختم ہوچکا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ اسے رہنے دو یہ متنازع شخص ہے"۔اُنہوں نے مزید کہا کہ "میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، پرانی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ میں پاکستان کے عام آدمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں، پرانی جماعتیں میری جماعت بننے دینا نہیں چاہتی ہیں"۔

مزید :

تفریح -