عمران خان کی راولپنڈی روانگی میں تبدیلی ،ہیلی کاپٹر کے بجائے طیارے میں جانے کا فیصلہ

عمران خان کی راولپنڈی روانگی میں تبدیلی ،ہیلی کاپٹر کے بجائے طیارے میں جانے ...
عمران خان کی راولپنڈی روانگی میں تبدیلی ،ہیلی کاپٹر کے بجائے طیارے میں جانے کا فیصلہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کی راولپنڈی روانگی میں تبدیلی کی گئی ہے، عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ جہاز راولپنڈی بھیجنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ائیویٹ جیٹ پہنچا دیا گیا ہے ، چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوں گے ، لاہور ایئر پورٹ پر چارٹر طیارے کی سیکیورٹی چیکنگ مکمل کر لی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق عمران خان اسلام آباد ایئر پورٹ سے براہ راست راولپنڈی پہنچیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -