پنجاب حکومت نےسرکاری سکولوں کو 87 ارب روپے کا مزید بجٹ دینے کا فیصلہ  کر لیا

پنجاب حکومت نےسرکاری سکولوں کو 87 ارب روپے کا مزید بجٹ دینے کا فیصلہ  کر لیا
پنجاب حکومت نےسرکاری سکولوں کو 87 ارب روپے کا مزید بجٹ دینے کا فیصلہ  کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کے علاوہ 87 ارب روپے کا مزید بجٹ بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں لاہور کے 1 ہزار 119 سرکاری سکولوں کو 45 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے۔ سکولوں کو یہ رقم بذریعہ چیک ادا کی جائے گی جبکہ ہر سکول کو 4 لاکھ روپے ملیں گے۔ سرکاری سکولوں کی انتظامیہ دیئے جانے والے بجٹ سے سکولوں کے اخراجات پورے کرے گی۔