ای سی او ٹریڈ ڈویلپمنٹ بینک کا پاکستان کو 150 ملین یورو قرض دینے کا اعلان 

ای سی او ٹریڈ ڈویلپمنٹ بینک کا پاکستان کو 150 ملین یورو قرض دینے کا اعلان 
ای سی او ٹریڈ ڈویلپمنٹ بینک کا پاکستان کو 150 ملین یورو قرض دینے کا اعلان 

  

استبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے ای سی او ٹریڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر کی ملاقات ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق صدر بینک نے کہاہے کہ ای سی او ٹریڈ ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 150 ملین یورو کا قرض دے گا ،فنانشل پیکج سیلاب زدگان کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ای سی او بینک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات قابل ستائش ہیں ،وزیراعظم نے ممبر ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں بینک کے کردار کو سراہا ،وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ یسے وقت میں جب پاکستان مالی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نبردآزما ہے یہ امداد نہایت اہم ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -