بالی ووڈ کےسینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بالی ووڈ کےسینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
بالی ووڈ کےسینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد  77 سال کی عمر میں   انتقال کرگئے۔

زی نیوز کے مطابق وکرم گزشتہ کئی دنوں سےبھارتی شہر  پونے کے اسپتال میں زیرِ علاج تھےاور انہیں حالت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔کچھ روز قبل وکرم گوکھلے کی اہلیہ نے میڈیا پر انکی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور قومے میں جاچکے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی"۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے دوست کا کہنا ہے کہ" ان کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائیں گی"۔

واضح رہے کہ اداکار وکرم گوکھلے نے 1971ء میں 26 سال کی عمر میں بالی ووڈ  کی فلم "پروانہ "سے ہندی فلموں میں ڈیبیو کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ان کی مشہور فلموں میں "ہم دل چکے صنم","اگنی پتھ","ہچکی" اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -