کیا ولی عہد محمد بن سلمان واقعی ارجنٹائن کو شکست دینے پر سعودی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو قیمتی گاڑی دیں گے؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

کیا ولی عہد محمد بن سلمان واقعی ارجنٹائن کو شکست دینے پر سعودی ٹیم کے ہر ...
کیا ولی عہد محمد بن سلمان واقعی ارجنٹائن کو شکست دینے پر سعودی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو قیمتی گاڑی دیں گے؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب کی حیران کُن فتح پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاہی خاندان کی جانب سے رولز رائس  بطور تحفہ دینے کے اعلان کے حوالے سے گردش کرتی تمام خبروں کی حقیقت کھُل گئی۔

غیر ملکی میڈیا اداروں کی جانب سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سعودیہ کی فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ناقابل شکست ارجنٹینا کے خلاف میچ میں شاندار جیت پر شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ قطر سے واپسی پر شاہی خاندان کی جانب سے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 6 ملین کی رولز رائس فینٹم تحفے میں پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب بقابلہ ارجنٹینا کے میچ کے دوران اڑتالیسویں منٹ میں سعودی عرب کی جانب سے پہلا گول کرنے والے اسٹرائیکر صالح الشہری نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں ایسی گردش کرنے والی  تمام خبروں کی تردید کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ رولز رائس فینٹم کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ فٹبال چیمپئن کے خلاف سعودیہ کی جیت ہی ان کے لیے اصل تحفہ ہے انہیں یا ٹیم کو کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ افواہ 1994 کے ورلڈ کپ سے شروع ہوئی جب سعودی عرب نے سب سے کم درجہ کی ٹیموں میں سے ایک ہونے کے باوجود دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ٹیم کے وطن واپس پہنچنے کے بعد، بادشاہ نے بیلجیئم کے خلاف گول کرنے پر اسٹرائیکر سعید العویران کو رولز رائس تحفے میں دی۔

تاہم حالیہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران ایسا کوئی اعلان سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اگلے میچ میں سعودی عرب کا مقابلہ پولینڈ سے آج (26 نومبر) کو شام 6 بجے ہوگا۔

مزید :

کھیل -