سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا، مولانا فضل الرحمان

سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا، مولانا فضل الرحمان
سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا، مولانا فضل الرحمان

  

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم بڑے بحران سے نکلے ہیں،دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیداکیاگیا ،2018میں دھاندلی کے ذریعے حکومت قائم کی گئی ،پاکستان میں افراتفری پیداکی گئی ،پاکستان کو بچانے کیلئے ہم کو آنا پڑا۔

سربراہ جے یو آئی ف کاکہناتھا کہ سرمایہ کاری کا راستہ بند کر دیا گیا تھا، ہم نے اپنے سیاسی مفاد کو نہیں ملکی مفاد کو دیکھا، ہم نے ریاست کی حفاظت کیلئے جنگ لڑی ہے،ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -مانسہرہ -