خاتون نے اپنے میک اپ کے ہنر کے ذریعے آن لائن صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا
اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) میک اپ کے ذریعے خواتین کی شکل کافی حد تک تبدیل ہو سکتی ہے مگر کینیڈا کی ایک میک اپ آرٹسٹ نے اس حوالے سے ٹک ٹاک صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے جو اپنی میک اپ سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہے اور ہر ویڈیو پرصارفین بھونچکا رہ جاتے ہیں اور کوئی بھی یہی ماننے کو تیار نہیں ہوتا کہ پہلے اور بعد میں ایک ہی خاتون ہے۔
میل آن لائن کے مطابق کلوئی فاﺅنٹین نامی یہ خاتون انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہے۔ اس کی اصل عمر پچاس سے ساٹھ سال کے درمیان ہے جو ویڈیوز کے ’میک اپ سے پہلے‘ والے حصے میں صاف نظر آتی ہے تاہم ویڈیو کے ’میک اپ کے بعد‘ والے حصے میں وہ نوعمر لڑکی نظر آتی ہے، جو عمر کی 20کی دہائی میں ہو۔
@chloewaterz I’m just really ugly without makeup I guess lol #transformation #glowup #makeuptransformation #makeup ♬ Stereo Love(Remix) - 初梦
ویڈیو پر کمنٹس میں حیرت میں مبتلا صارفین خاتون کا یہ دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔ صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ممکن ہی نہیں کہ میک اپ سے شکل اتنی بدل جائے۔ ویڈیو میں ایک نہیں دو خواتین ہوتی ہیں۔