گھر میں تزین و آرائش کے کام کے دوران میاں بیوی کی قسمت کھل گئی، بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گئے 

گھر میں تزین و آرائش کے کام کے دوران میاں بیوی کی قسمت کھل گئی، بیٹھے بٹھائے ...
گھر میں تزین و آرائش کے کام کے دوران میاں بیوی کی قسمت کھل گئی، بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گئے 
سورس: Pexels.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک میاں بیوی نے اپنے کچن کا فرش نیا بنوانے کے لیے پرانا اکھاڑا تو نیچے سے ایسا خزانہ نکل آیا کہ بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گئے۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق یہ گھر آدمی کووراثت میں ملا تھا اور وہ نہیں جانتا تھا کہ گھر کے کچن کے فرش کے نیچے ایسی قیمتی چیز دبی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں جب انہوں نے کھودا تو نیچے سے246انتہائی نایاب سکے ملے، جو نیلامی میں 7لاکھ 54ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 20کروڑ 38لاکھ روپے) میں فروخت ہوئے۔

ماہرین کے مطابق یہ سکے 17ویں اور 18ویں صدی عیسوی کے تھے۔ سکوں کو نیلام کرنے والی آکشن فرم ’سپنک اینڈ سن‘ کا کہنا ہے کہ یہ سکے انگلینڈ کی 120سال کی تاریخ بتاتے ہیں، جو مٹی کے ایک چھوٹے سے برتن میں ڈال کر زمین میں دبائے گئے تھے۔فرم کی طرف سے بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ ان سکوں کی خریداری میں دنیا بھر سے لوگ دلچسپی لے رہے ہیں۔ 

فرم کے مطابق اب تک امریکہ، کئی یورپی ممالک، آسٹریلیا، چین اور جاپان سے نوادرات جمع کرنے والے لوگ رابطہ کر چکے ہیں۔ان میں سب سے قدیم سکہ 1720ءکا تھا، جو 62ہزار 400پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 69لاکھ روپے) میں فروخت ہوا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -