تفریح کیلئے امریکہ کے نیشنل پارک جانے والی نوجوان لڑکی جان کی بازی ہار گئی 

تفریح کیلئے امریکہ کے نیشنل پارک جانے والی نوجوان لڑکی جان کی بازی ہار گئی 
تفریح کیلئے امریکہ کے نیشنل پارک جانے والی نوجوان لڑکی جان کی بازی ہار گئی 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوٹاہ کے نیشنل پارک میں سردی کی شدت سے لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔ دی مرر کے مطابق 31سالہ لڑکی اپنے 33سالہ شوہر کے ہمراہ ہائیکنگ کے لیے نیشنل پارک گئی تھی جہاں شدید سردی لگنے پر شوہر مدد کی تلاش میں گیا اور جب تک وہ لوٹ کر آیا، لڑکی سردی کی شدت سے دم توڑ چکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق میاں بیوی نے 16میل طویل روٹ پر ہائیکنگ کا پرمٹ لیا تھا اور پارک کے شمالی حصے میں ڈیڑھ میل کے فاصلے پر رات گزارنے کے لیے رکے تھے۔رات کو ہی سردی کی شدت سے وہ بے حال ہو گئی اور اگلی صبح آدمی مدد لینے کے لیے گیا تو لڑکی سردی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

 پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کو شدید سردی کی وجہ سے ہائپوتھرمیا کا عارضہ لاحق ہوا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔ نیشنل پارکس سروسز کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فوراً ریسکیو ٹیم روانہ ہوئی مگر ان کے موقع پر پہنچنے تک دیر ہو چکی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -