شادی کی تقریب کیلئے اٹلی کے گاﺅں میں سستے داموں حیران کن آفر دیدی گئی 

شادی کی تقریب کیلئے اٹلی کے گاﺅں میں سستے داموں حیران کن آفر دیدی گئی 
شادی کی تقریب کیلئے اٹلی کے گاﺅں میں سستے داموں حیران کن آفر دیدی گئی 
سورس: Wikimedia Commons

  

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ اپنی شادی کی تقریب کسی یورپی ملک میں منعقد کرنا چاہتے ہیں تو اٹلی کے ایک گاﺅں سے حیران کن آفر مل رہی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کوئی بھی شخص یہ گاﺅں صرف ساڑھے 6پاﺅنڈ میں کرائے پر لے سکتا ہے، جس میں ایک قلعہ بھی موجود ہے۔ اس گاﺅں میں 50سے 200مہمانوں پر مشتمل تقریب باآسانی منعقد ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس گاﺅں کا نام پیٹریٹولی ہے جو ایک قدیم گاﺅں ہے اور سرسبزو برف پوش پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ اس گاﺅں میں قلعے کے علاوہ سلطنت روم کے دور کی دیگر تعمیرات بھی موجود ہیں۔ جو لوگ قلعے میں نہ ٹھہرنا چاہیں وہ گاﺅں میں بنے اپارٹمنٹس اور گھروں میں قیام کر سکتے ہیں۔

گاﺅں میں ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔ مہمانوں کے لیے کیٹرنگ کی سہولت بھی وہیں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ گاﺅں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -